لیاری گینگ وار کے کارندے نے سالے کو اغوا کرلیا، مقدمہ درج

لیاری گینگ وار کے کارندے نے سالے کو اغوا کرلیا، مقدمہ درج
لیاری گینگ وار کے کارندے نے سالے کو اغوا کرلیا، مقدمہ درج

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر قائد کے علاقہ بلدیہ ٹان سے لیاری گینگ وار کے مبینہ کارندے نے اپنے ہی سالے کو اغوا کرلیا، سسر نے داماد کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کو کراچی کے علاقے بلدیہ ٹان میں لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ کے ملزم علی اکبر نے اپنے سالے کو اغوا کر کے سسرال والوں سے تاوان دینے کا مطالبہ کردیا۔سسرنے سعیدآباد تھانے میں داماد کیخلاف اغوا کامقدمہ درج کرایا جس میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزم کل دوپہر میرے 15 سالہ بیٹے کو ساتھ لے کر گیا۔مدعی کا کہنا تھا کہ اغوا کار کوئی اور نہیں بلکہ ان کا اپنا داماد ہے جس کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے، علی اکبر ایک سال قبل بھی اپنے سسر کو تاوان کے لیے اغوا کرچکا ہے۔واضح رہے کہ لیاری میں منشیات فروشی اور جرائم کرنے والے دو بڑے گروہوں تھے جن میں ایک عزیر بلوچ اور دوسرا ارشد پپو کا تھا ، کراچی آپریشن شروع ہونے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے سے دونوں کا صفایا کیا جس کے بعد لیاری کے حالات کافی حد تک تبدیل بھی ہوچکے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی