نئی دہلی میں پاکستانی سفارتی اہلکار گرفتار ، زبردستی نوٹ پر دستخط کروا کے چھوڑ دیا ، پاکستان کا شدید احتجاج
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نئی دہلی میں پاکستانی سفارتی اہلکار گرفتار ، پاکستانی ہائی کمیشن کے احتجاج پر بھارتی حکام نے ایک نوٹ پر زبردستی دستخط کروا کے چھوڑ دیا ، پاکستان نے بھارتی حکام سے شدید احتجاج ریکارڈ کروا دیا ۔
دنیا نیوز کے مطابق بھارت میں پاکستانی سفارتی اہلکار کوگرفتار کرلیا گیا جس پر پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے شدید احتجاج کیا گیا ، پاکستانی ہائی کمیشن کے احتجاج پر پاکستانی سفارتی اہلکار کو رہا کردیا گیالیکن اس کو رہا کرنے سے پہلے اس سے ایک نوٹ پر زبر دستی دستخط کروائے گئے ۔
پاکستان نے بھارت کی اس حرکت پر شدید احتجاج کیاہے اور کہا ہے کہ بھارتی حکام کا اقدام ویانہ کنونشن کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ، پاکستان بھارت کی اس حرکت کا جواب دینے کاحق محفوظ رکھتا ہے ۔