دنیا کے سب سے مغرور فائٹر کو ہرانے والے اس روسی مسلمان کو تو آپ جانتے ہی ہوں گے؟ اب اس نے اپنے مخالف سے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی اتفاق کریں گے

دنیا کے سب سے مغرور فائٹر کو ہرانے والے اس روسی مسلمان کو تو آپ جانتے ہی ہوں ...
دنیا کے سب سے مغرور فائٹر کو ہرانے والے اس روسی مسلمان کو تو آپ جانتے ہی ہوں گے؟ اب اس نے اپنے مخالف سے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی اتفاق کریں گے

  

لاس اینجلس (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم ایم اے کے مسلمان روسی فائٹر خبیب اور آئرش فائٹر کانر میگریرر میں ایک بار پھر لفظی جنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔

آئرش فائٹر کانر میگریرر کی جانب سے خبیب اور ان کے ساتھیوں پر الزام عائد کیا گیا کہ گزشتہ سال اکتوبر میں ہونے والی فائٹ کے دوران وہ بار بار ریفری کے پاس جا کر شکایات کرتے رہے۔ کانر نے الزام عائد کیا کہ خبیب اور باکسر پاﺅلی میلگناگی بار بار ریفری کے پاس جاتے اور اسے میرے خلاف بھڑکاتے رہے۔

کانر میگریرر کی جانب سے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ میں یہ الزام عائد کیا گیا تھا جس کا جواب خبیب کی جانب سے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں ہی دیا گیا ہے۔ خبیب نے اپنی فائٹ کے وننگ مومنٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ تم اپنی ساری زندگی اس شرمندگی کے ساتھ گزارو گے‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں روس کے خبیب اور آئرلینڈ کے کانر میگریرر کے مابین ایم ایم اے فائٹ ہوئی تھی جو مسلمان فائٹر نے چوتھے راﺅنڈ میں جیت لی تھی۔ یو ایف سی 229 کے نام سے مشہور اس فائٹ کو ایم ایم کی تاریخ کی سب سے بڑی اور مہنگی ترین فائٹ قرار دیا گیا تھا۔ فائٹ کا اعلان ہونے کے بعد کانر کی جانب سے نہ صرف خبیب پر ذاتی نوعیت کے لفظی حملے کیے گئے بلکہ اسلام کے خلاف بھی زہر اگلا گیا تھا۔ خبیب نے انتہائی صبروتحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائٹنگ رنگ میں کانر کا غرور خاک میں ملادیا تھا۔

مزید : کھیل