نئے چیف جسٹس ہیجان کا شکار ہونیوالے نہیں، الگ طریقے سے کام کریں گے :ہارون الرشید

نئے چیف جسٹس ہیجان کا شکار ہونیوالے نہیں، الگ طریقے سے کام کریں گے :ہارون ...
نئے چیف جسٹس ہیجان کا شکار ہونیوالے نہیں، الگ طریقے سے کام کریں گے :ہارون الرشید

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہاہے کہ نئے چیف جسٹس الگ طریقے سے کام کریں گے ،ہیجان کا شکار ہونے والے نہیں ہیں، چیف جسٹس ثاقب نثار نے بھی بہت کچھ کیاہے لیکن یہ باقی نہیں رہے گا۔

دنیا نیوزکے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے ہارو ن الرشیدنے کہا کہ چیف جسٹس نے کام بہت اچھے کئے ، ان کی جانب سے سارے کام بھی اچھے کئے ہوئے ہوں اور اس کے باوجود جس بحران سے ملک دوچار ہے ، لوگ ہیجان کا شکار ہوکر فیصلے نہیں کرتے ، یہ مسئلے کا حل نہیں ہے ، ان کو اپنا گھر ٹھیک کرنا چاہئے تھا ، جج زیادہ ہونے چاہئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک امن اور محصولات اکٹھا کرنے پر چلتے ہیں، چیف جسٹس نے ملک ٹھیک کرنے کیلئے کوشش کی ، اللہ ان کو اس کا اجر دیگا لیکن ان کی وراثت قائم نہیں رہے گی جس طرح افتخار چودھری کی نہیں رہی ہے ، نئے چیف جسٹس الگ طریقے سے کام کریں گے لیکن وہ ہیجان کا شکار ہونے والے نہیں ہیں، چیف جسٹس ثاقب نثار نے بھی بہت کچھ کیاہے لیکن یہ باقی نہیں رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو مہلت ضروری ملی ہے لیکن عارضی مہلت ہے کیونکہ ایک وقت بہت سے محاذ نہیں کھولے جا سکتے اور اس وقت نواز شریف والا محاذ کھلا ہوا ہے ۔ آصف زرداری کا مطالبہ یہ ہے کہ سندھ میں ان کی حکومت برقرار رہے اور ماضی کی کرپشن پر بھی نہ پوچھا جائے اور آگے بھی کرنے دی جائے ، اب یہ سلسلہ چلنے والا نہیں ، اس نے اپنے منطقی انجام کو پہنچنا ہے ۔

مزید : قومی