سندھ میں پیپلز پارٹی اور آصف زرداری کوریلیف مل گیاہے :سلمان غنی کا دعویٰ

سندھ میں پیپلز پارٹی اور آصف زرداری کوریلیف مل گیاہے :سلمان غنی کا دعویٰ
سندھ میں پیپلز پارٹی اور آصف زرداری کوریلیف مل گیاہے :سلمان غنی کا دعویٰ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ اس وقت حکومت اور اپوزیشن پر دباﺅ موجودہے ، 15دن پہلے جو دباﺅ آصف زرداری اور پیپلز پارٹی پر تھا وہ ریلیز ہوچکاہے ، سندھ میں پیپلز پارٹی اور آصف زرداری کو کہیں نہ کہیں سے ریلیف ضرور ملا ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ چیف جسٹس نے وہ کام کئے جو کام منتخب حکومتوں کے کرنے کے تھے جیسے پانی کا مسئلہ اور ڈیمز کی تعمیر تھی جس پر مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا گیا ۔ چیف جسٹس نے بھڑوں کے چھتوں پر ہاتھ ڈالا لیکن اگر وہ ایک اور چھتے پر بھی ہاتھ ڈال دیتے تو سرخرو ہوسکتے تھے ، اس وقت چیف جسٹس کو ایک کریڈٹ اور دیتا ہوں کہ افتخار چودھری نے وکلاءگردی شروع کرائی تھی لیکن چیف جسٹس ثاقب نثار نے وکلا میں یہ گروپنگ نہیں کروائی۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ اپنے مسائل کے حوالے سے حکومتوں کی طرف دیکھتے تھے اور اب عدالتوں کی طرف دیکھتے ہیں ، یہ پاکستان کی سول اورمنتخب حکومتوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے کہ یہ کام منتخب حکومتوں کے کرنے کے تھے جو چیف جسٹس اور عدالتوں نے کئے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بڑا سیاسی المیہ یہ ہے کہ ہم نا ن ایشو کوایشو اور ایشو کو نان ایشو بناتے ہیں ، این آراو کی بات فواد چودھری سے پہلے عمران خان نے کی تھی حالانکہ ایسی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ وزیر اعظم این آر او نہیں دیا کرتا ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت اور اپوزیشن پر بھی دباﺅ موجودہے ، 15دن پہلے جو دباﺅ آصف زرداری اور پیپلز پارٹی پر تھا وہ ریلیز ہوچکاہے ، سندھ میں پیپلز پارٹی اور آصف زرداری کو کہیں نہ کہیں سے ریلیف ضرور ملا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جو نواز شریف کے ساتھ ہوا تھا وہی آج کل وزیر اعظم ہاﺅس میں ہورہاہے ۔

مزید : قومی