بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بلاول کے پرائیویٹ طیارے کو حادثہ ، چیئرمین پی پی محفوظ رہے

بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بلاول کے پرائیویٹ طیارے کو حادثہ ، چیئرمین پی ...
بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بلاول کے پرائیویٹ طیارے کو حادثہ ، چیئرمین پی پی محفوظ رہے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بلاول بھٹو زرداری کے پرائیویٹ طیارے کو حادثہ پیش آیا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بلاول بھٹو زرداری کے پرائیویٹ طیارے کو حادثہ پیش آیا ہے۔ بلاول بھٹو کا پرائیویٹ طیارہ رن وے پر پھسل گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں چیئرمین پیپلز پارٹی اور طیارے میں سوار دیگر افراد محفوظ رہے۔ ایئر پورٹ حکام کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد