پیپلزپارٹی کا لاہور سمیت پنجاب بھر میں پارٹی کو متحر ک کر نے کا فیصلہ،کنونشز کا اعلان 

پیپلزپارٹی کا لاہور سمیت پنجاب بھر میں پارٹی کو متحر ک کر نے کا فیصلہ،کنونشز ...
پیپلزپارٹی کا لاہور سمیت پنجاب بھر میں پارٹی کو متحر ک کر نے کا فیصلہ،کنونشز کا اعلان 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی نے  لاہور سمیت پنجاب بھر میں پارٹی کو متحر ک کر نے کا فیصلہ کر لیا ،صوبے بھر میں کنونشز منعقد کیے جائیں گے ۔

پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ای سی ایل کا مسئلہ ہے، وفاقی کابینہ اپنے آپ کو  آئین کے تابع نہیں سمجھتی اسی لئے اس جماعت کے لیڈر اور وزرا آئے روز  توہین عدالت اور توہین عوام کر رہے ہیں جبکہ انہیں کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی بہن ملک میں ڈاکے مارتی ہے اور بھائی دنیا میں مانگتا پھرتا ہے ،پنجاب بھر میں کنونشنز کرنے جا رہے ہیں اسی ہفتے میں پنجاب کا انفارمیشن بیورو مکمل کر کے کنونشنز کا اعلان کریں گے.دوسری طرف پی پی وسطی پنجاب کے شعبہ اطلاعات کا اجلاس ہوا  جس میں میڈیا کے حوالے سے پارٹی کی پالیسی بنائی گئی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور