فواد چوہدری جتنا بھی شور مچالیں، حکومت کی نااہلی نہیں چھپ سکتی:سینیٹر سحر کامران

فواد چوہدری جتنا بھی شور مچالیں، حکومت کی نااہلی نہیں چھپ سکتی:سینیٹر سحر ...
فواد چوہدری جتنا بھی شور مچالیں، حکومت کی نااہلی نہیں چھپ سکتی:سینیٹر سحر کامران

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما  سینیٹر سحرکامران نے کہا کہ فواد چوہدری جتنا بھی شور مچالیں، حکومت کی نااہلی نہیں چھپ سکتی، اگر آصف زرداری کے خلاف کوئی ثبوت ہوتے تو حکومت الیکشن کمیشن سے اپنی پیٹشن واپس نہ لیتی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سحر کامران کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر اطلاعات بغیر سوچے سمجھے بات کرتے ہیں ،تلخ ماحول حکومت کی ضرورت نہیں ہوتا ،تلخ ماحول پیدا کرنا حکومت کی افسوسناک پالیسی ہے ،ابھی تو علیمہ خان کی نیو جرسی میں بے نامی جائدادیں نکل آئی ہیں ،ان کوئی اور دعویٰ کرنے کی بجائے پہلے اس کا جواب دینا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہوزیر اعظم کی بہن علیمہ خان کے معاملے پر بھی جے آئی ٹی بننی چاہئے،ہم چاہتے ہیں کہ جیسے فیصلے اپوزیشن کے لیے آتے ہیں، ویسے ہی حکومت کے لیے بھی آنے چاہئیں ،عمران خان ملک کے  وزیر اعظم ہیں ،انہیں غیر جانبدار ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے گھر سے اس کا آغاز ہونا چاہئے ۔سحرکامران نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کا نقصان عوام کو ہورہا ہے، تحریک انصاف کے اندر اس معاملے پر تحفظات موجود ہیں،حکومت نظام چلانے کے لیے ماحول بناتی ہے، انہوں نے اپوزیشن اور اپنے درمیان بہت فاصلہ پیداکردیا ہے۔سحر کامران کا کہنا تھا کہ جب تک حکومت احتجاجی سیاست ترک نہیں کرے گی، پارلیمنٹ کو مضبوط نہیں کرے گی،کنٹینر والی تقریریں کنٹینر پر ہی اچھی لگتی ہیں ،حکومت کو رونا دھونا چھوڑ کر کارکردگی دکھانی پڑے گی۔