نیب پر پہلے بھی تنقید کرتے تھے ، عمران خان کو زرداری نواز صف میں کھڑا کرنے سے زیادہ توہین کیا ہوگی؟فواد چودھری

نیب پر پہلے بھی تنقید کرتے تھے ، عمران خان کو زرداری نواز صف میں کھڑا کرنے سے ...
نیب پر پہلے بھی تنقید کرتے تھے ، عمران خان کو زرداری نواز صف میں کھڑا کرنے سے زیادہ توہین کیا ہوگی؟فواد چودھری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات فواد چودھر ی نے کہاہے کہ نیب پر ہم پہلے بھی تنقید کرتے تھے ، عمران خان کو نواز شریف اور آصف زرداری کی صف میں کھڑا کرنے سے زیادہ تو ہین کیا ہوگی ؟نیب کی شفافیت سامنے لانے کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”جرگہ“ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ہم نے غریب لوگوں کیلئے مہنگائی میں اضافہ بہت کم کیاہے ، دوائیوں میں 15فیصد اضافہ ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے ہوا ہے اور وہ ہونا تھا ۔انہوں نے کہا کہ گیس کے آئن سٹائن شاہد خاقان عباسی 175ارب روپے کا قرضہ چھوڑ کرگئے ہیں ،نیب پر ہم پہلے بھی تنقید کرتے تھے ، عمران خان کو نواز شریف اور آصف زرداری کی صف میں کھڑا کرنے سے زیادہ تو ہین کیا ہوگی ؟نیب کی شفافیت سامنے لانے کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہے ۔

ان کاکہنا تھا کہ عبدالرزاق داﺅد کے بیٹے کی کمپنی کو ٹھیکہ دینے پر تنقید کرنیوالے یہ چاہتے ہیں کہ پاکستانی کمپنیاں ناکام ہوجائیں ۔انہوں نے کہا کہ در آمدات کم اوربر آمدات میں اضافہ ہواہے ، ملک کی حالت دیکھی جائے تو فیاض الحسن چوہان کی بات میں وزن محسوس ہوتاہے ۔ انہوںنے کہا کہ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ارکان سے ملاقاتیں ہوچکی ہیں، ہم قانون کا مسودہ لائیں گے ۔ ان کا کہناتھا کہ جو پھنسا ہوا ہو، وہ نکلنے کی کوشش توکرتاہے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی