عمران خان کادفاع کروں گا ، ان کے خاندان یاعلیمہ خان کا دفاع نہیں کرسکتا :ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب

عمران خان کادفاع کروں گا ، ان کے خاندان یاعلیمہ خان کا دفاع نہیں کرسکتا ...
عمران خان کادفاع کروں گا ، ان کے خاندان یاعلیمہ خان کا دفاع نہیں کرسکتا :ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہاہے کہ میں علیمہ خان کا دفاع نہیں کروں گا ، عمران خان اورحکومت کادفاع کروں گا ،ان کے خاندان کادفاع نہیں کروں گا ۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”سوال یہ ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ زلفی بخاری کو ای سی ایل سے اس ادارے نے نکالا ہے جس نے نواز شریف کو وزیراعظم ہاﺅس سے نکالا تھا ، ہم کوئی ایسا کام نہیں کریں گے جو ماضی کی حکومت نے کیاہے ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور ن لیگ کا ایک فرق ہے کہ میں علیمہ خان کا دفاع کرنے کیلئے یہاں موجود ہوں ، میں صرف عمران خان اور حکومت کا دفاع کروں گا ، ان کے خاندان کا دفاع نہیں کروں گا ، میں کسی کی لمیٹڈ کمپنی کا غلام نہیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کاجو حال ہے ، ایسے میں پیپلز پارٹی کاردعمل مضحکہ خیز ہے ، 80ہسپتالوں کی مشینری خرید ی گئی جو ہسپتالوں میں خراب ہورہی ہے ۔

مزید : قومی