علیمہ خان کو وزیر اعظم کی بہن ہونے پر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے ،الزامات لگانے سے پہلے سعیدغنی اپنی لیڈرشپ پرنظرڈالیں:شوکت یوسفزئی

علیمہ خان کو وزیر اعظم کی بہن ہونے پر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے ،الزامات لگانے سے ...
علیمہ خان کو وزیر اعظم کی بہن ہونے پر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے ،الزامات لگانے سے پہلے سعیدغنی اپنی لیڈرشپ پرنظرڈالیں:شوکت یوسفزئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختون خوا کے وزیر اطلاعات  شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہعلیمہ خان کسی سرکاری عہدے پرنہیں رہیں،انہیں صرف عمران خان کی بہن ہونےپرٹارگٹ کیاجارہاہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات کے پی کے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان پرالزامات لگانےسےپہلے سندھ کے صوبائی وزیر بلدیات سعیدغنی اپنی لیڈرشپ پرنظرڈالیں،پیپلزپارٹی نےسندھ کوتباہ کرنےمیں کوئی کسرنہیں چھوڑی.واضح رہے کہ سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کو جعلی خان لمیٹڈ کمپنی نہیں بننے دیں گے،عمران خان انتشار خان بن گئے ہیں، ملک میں دو قانون چلنے نہیں دیں گے،علیمہ خان کی چوری کی واردات میں عمران خان کی بخشش نہیں ہوگی،ثابت ہو چکا کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ سیاسی بلیک میلنگ کا ہتھیار ہے،بلاول بھٹواوروزیراعلیٰ سندھ کانام ای سی ایل سےنہ نکالناعدالت کی حکم عدولی ہے،لیاقت جتوئی کانام ای سی ایل سےہٹانا سوالیہ نشان ہے،نیب لیاقت جتوئی کےمعاملےپرنوٹس لےیاعمران خان کی غلامی کااقرارکرے