”عمران خان کے پاس یہ چیز پہلے تھی نہ اب ہے “ہارون الرشید کا دعویٰ

”عمران خان کے پاس یہ چیز پہلے تھی نہ اب ہے “ہارون الرشید کا دعویٰ
”عمران خان کے پاس یہ چیز پہلے تھی نہ اب ہے “ہارون الرشید کا دعویٰ

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہاہے کہ عمران خان کے سامنے کوئی جامع منصوبہ نہیں تھا،اب بھی حکومت کے پاس کوئی جامع منصوبہ نہیں ہے ۔

نجی نیوز چینل 92نیوز کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ عمران خان کے سامنے کوئی جامع منصوبہ نہیں تھا،اب بھی حکومت کے پاس کوئی جامع منصوبہ نہیں ہے ۔ ایک وزیر نے کہا تھا کہ دوہفتے کے بعد اتنی نوکریاں ہونگی کے ملک تنگ پڑ جائیگا ، یہ خیالی جنت بسائی گئی تھی ۔

ہارون الرشید کا کہنا تھاکہ پاکستان میں پوٹینشل بہت زیادہ ہے لیکن اس ملک میں ایک ادارہ نہیں بن سکا ، فوج اس لئے بن گئی کہ خطرہ تھا،اس ملک میں ایٹم بم اچھابن جاتا ہے لیکن موبائل ٹھیک کرنے والا اچھا کاریگر نہیں ملتا ، فوج نے دس سال پہلے کاغذ کا استعمال ترک کردیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا معاشرہ ایک مایوس معاشرہ ہے اور یہاں لوگوں پر اپنے آپ پر اعتماد نہیں ہے،سہاروں پر زندگی نہیں بسرکی جاسکتی ۔

مزید : قومی