ڈبلیو ٹی اے ہوبارٹ انٹرنیشنل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آج شروع ہوگا

ڈبلیو ٹی اے ہوبارٹ انٹرنیشنل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آج شروع ہوگا

  



ہوبارٹ (این این آئی)ڈبلیو ٹی اے ہوبارٹ انٹرنیشنل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ (آج)ہوبارٹ میں شروع ہوگا۔ م دنیائے ٹینس کی نامور خواتین کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گی۔

ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں امریکا کی سوفیا کینن ویمنز سنگلز میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگی۔ ٹورنامنٹ میں ویمنز سنگلز اور ویمنز ڈبلز کیٹیگری کے مقابلے ہونگے۔ ٹورنامنٹ ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائے گا۔ یہ ٹورنامنٹ کا 27 واں ایڈیشن ہوگا جو ہوبارٹ انٹرنیشنل ٹینس سنٹر میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ 13 جنوری سے شروع ہوکر 6 روز جاری رہنے کے بعد 18 جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی