ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے 3سال بعد ڈبلیو ٹی آئی اے آکلینڈ کلاسیک کا ٹائٹل نام کر لیا 

ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے 3سال بعد ڈبلیو ٹی آئی اے آکلینڈ کلاسیک کا ٹائٹل نام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیو یارک (این این آئی)امریکہ کی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے تین سال بعد ڈبلیو ٹی اے آکلینڈ کلاسیک کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔سرینا ولیمز نے تین سال بعد ڈبلیو ٹی اے آکلینڈ کلاسیک کا ٹائٹل جیتنے کے بعد انعامی رقم آسٹریلیا کے بش فائر فنڈ میں دیدی۔سرینا ولیمز نے 43 ہزار امریکی ڈالرز کی انعامی رقم آسٹریلیا بش فائر فنڈ میں دینے کا اعلان کیا ہے۔ڈبلیو ٹی اے آکلینڈ کلاسیک کے فائنل میں امریکہ کی سرینا ولیمز نے ہم وطن پیگولا کو چھ تین اور چھ چار سے ہرا کر  ٹائٹل اپنے نام کیا۔