لسیتھ مالنگا ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں سب سے ناکام کپتان بن گئے

لسیتھ مالنگا ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں سب سے ناکام کپتان بن گئے

  



پونے(آئی این پی) سری لنکا کے لسیتھ مالنگا ٹوئنٹی 20میں سب سے ناکام کپتان بن گئے۔20سے زائد ٹی 20انٹرنیشنل میچز میں ٹیم کی قیادت کرنے والوں میں فتح شکست کا سب سے کم تناسب مالنگا کا ہے، ان کی کپتان میں سری لنکا نے 22میں سے صرف 8میچز جیتے، اس طرح فتح کا تناسب 33.3بنتا ہے۔دوسرے نمبر پر شکیب الحسن (7/21)33.3، تیسرے نمبر پر مشفیق الرحیم (8/23)34.8، چوتھے نمبر پر مشرفی مرتضی (10/28)35.7اور پانچویں نمبر پر کریگ بریتھ ویٹ (11/30)36.7کے تناسب کے ساتھ موجود ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی