کیرولینا پلسکووا نے مسلسل دوسری بار برسبین انٹرنیشنل کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

    کیرولینا پلسکووا نے مسلسل دوسری بار برسبین انٹرنیشنل کا ٹائٹل اپنے نام ...

  



برسبین  (اے پی پی) جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا نے مسلسل دوسری بار برسبین انٹرنیشنل کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا، پلسکووا نے فائنل میں امریکا کی میڈیسن کیز کو شکست دی، گزشتہ روز کوئنز لینڈ ٹینس سینٹر میں کھیلے گئے ڈبلیو ٹی اے پریمیئر ٹورنامنٹ کے فائنل میں جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا نے امریکا کی میڈیسن کیز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-1 سے ہرایا، ان کی جیت کا سکور 6-4، 4-6 اور 7-5 رہا، واضح رہے کہ پلسکووا نے مسلسل دوسری بار برسبین انٹرنیشنل کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی