جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 16 جنوری سے شروع ہوگا

جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 16 جنوری سے شروع ہوگا

  



پورٹ الزبتھ (اے پی پی) جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 16 سے 20 جنوری تک پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، سینچورین میں کھیلے گئے سیریزکے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے 107 رنز سے کامیابی حاصل کی تاہم کیپ ٹاؤن میں انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں شاندار کم بیک کیا اور 189 رنز سے فتح سمیٹ کر سیریز برابر کر دی، دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ 24 سے 28 جنوری تک جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی