ٹوکیو اولمپک گیمز میں اولمپک مشعل کو ہائیڈروجن سے روشن کیا جائیگا

   ٹوکیو اولمپک گیمز میں اولمپک مشعل کو ہائیڈروجن سے روشن کیا جائیگا

  



 ٹوکیو(آئی این پی)2020ٹوکیو اولمپک اور پیرالمپک گیمز کے منتظمین نے کہا ہے کہ اولمپک مشعل کو روشن کرنے کے لیے ہائیڈروجن گیس استعمال کی جائے گی۔جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹوکیو گیمز کی انتظامی کمیٹی کے سی ای او توشی ہیرو موتو نے سوئٹزرلینڈ میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے اجلاس میں اس منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اولمپک شمع کو روشن کرنے کے لیے ہائیڈروجن پہلی بار استعمال کی جائے گی۔موتو نے کہا کہ ہائیڈوجن میں کاربن سے بننے والے ایندھنوں کی جگہ لینے کے روشن امکانات پائے جاتے ہیں، اس لیے ٹوکیو گیمز کی مشعل پائیداری کی علامت ہو گی۔ انہوں نے ٹوکیو میں موسم گرما کے گرم اورمرطوب موسم کے پیش نظر میراتھن اورریس والک کے ایونٹس کو شمالی شہر سپورو منتقل کرنے کی بھی وضاحت کی۔ 

مزید : کھیل اور کھلاڑی