انڈر 19 ورلڈ کپ میں آج مزید چار وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے

      انڈر 19 ورلڈ کپ میں آج مزید چار وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے

  



پریٹوریا (اے پی پی) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں (آج) پیر کو مزید چار وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے، انڈر19 ورلڈ کپ کے 13 ویں ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز 17 جنوری سے جنوبی افریقہ میں ہوگا جس میں دنیا بھر سے 16 ٹیمیں شرکت کریں گی، ٹورنامنٹ میں (آج) پیر کو مزید چار وارم اپ میچ کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کی انڈر 19 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، دوسرا میچ کینیڈا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائے گاَ

تیسرے میچ میں جاپان اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ چوتھا میچ نیوزی لینڈ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...