بنگلا دیش کرکٹ بورڈ ضد پر قائم، پاکستان میں ٹیسٹ سیریز سے انکار
ڈھاکا: (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے اپنی ضد پر قائم رہتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ ٓڈھاکا میں بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی میٹنگ کے بعد صدر نظم الحسن نے اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ایڈوائس کے مطابق پاکستان میں صرف ٹی ٹونٹی کھیل سکتے ہیں۔ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس پر موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا کے ذریعے ٹیسٹ سیریز کے انکار کا پتا چلا۔ جب بنگلا دیشی بورڈ آفیشلز ہم سے رابطہ کرے گا، تب جواب دینگے۔