سپر سمیش ٹی 20 لیگ میں آکلینڈ نے ویلنگٹن کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

  سپر سمیش ٹی 20 لیگ میں آکلینڈ نے ویلنگٹن کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

  



ویلنگٹن (اے پی پی) سپر سمیش ٹی 20 لیگ میں آکلینڈ نے ویلنگٹن کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا، لیگ کے 29 ویں میچ میں ویلنگٹن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے، ڈیون کونوے نے 69 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، کائل جمی نے 3  کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں آکلینڈ نے ہدف 18 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیاَ

مزید : کھیل اور کھلاڑی