بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے پلے آف مرحلے کا آغاز آج ہوگا

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے پلے آف مرحلے کا آغاز آج ہوگا

  



ڈھاکہ (اے پی پی) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گئی ہے، لیگ میچز مکمل ہونے کے بعد ڈھاکہ پلوٹون، کھلنا ٹائیگرز، چٹوگرام چیلنجرز اور راجشاہی رائلز نے پلے آف مرحلے میں جگہ بنا لی ہےَ

، لیگ کے پلے آف مرحلے کا آغاز (آج) پیر سے ہوگا اور پہلے ایلمنیٹر مقابلے میں ڈھاکہ پلوٹون اور چٹوگرام چیلنجرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، اسی روز  پہلے کوالیفائر میں کھلنا ٹائیگرز کو راجشاہی رائلز کا چیلنج درپیش ہو گا، ٹورنامنٹ کا دوسرا کوالیفائر 15 جنوری جبکہ فائنل 17 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی