سعودی خواتین نے پہلی سائیکل ریس میں برتری حاصل کرلیا

سعودی خواتین نے پہلی سائیکل ریس میں برتری حاصل کرلیا

  



ریاض(اے پی پی)  سعودی عرب  میں منعقدہ پہلی سائیکل ریس میں مقامی خاتون نے پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔سعودی اخبار کے مطابق سعودی عرب کے تین بڑے شہروں ریاض، جدہ اور الخبر میں پہلی مرتبہ خواتین کی سائیکل ریس کی سیریز ہوئی ہیں، سائیکل ریس کی ان سیریز میں ایک ہزار سے زیادہ خواتین نے حصہ لیا۔سائیکلنگ کے ان مقابلوں کا انعقاد سعودی کھیل برائے آل فیڈریشن (ایس ایف اے) کی زیر نگرانی کرایا گیا۔ ایس ایف اے کی منیجنگ ڈائریکٹر شائمہ صالح الحسینی نے اس ایونٹ کو سعودی عرب میں کھیلوں کی صحت مند سرگرمیاں قرار دیا۔مشرقی  شہر الخبر کے خوبصورت کورنیش پر منعقد سیریز کی آخری ریس میں مقامی  خاتون نادیہ سکوکی نے پہلی پوزیشن حاصل کی ج بکہ  دوسری پوزیشن پر فلوریہ مارٹیزرہیں جبکہ نسیمہ صدیقی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...