نجی ٹی وی چینلز فنکاروں کے روزگار کا سبب بنے:عینی رباب

  نجی ٹی وی چینلز فنکاروں کے روزگار کا سبب بنے:عینی رباب

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل عینی رباب نے کہا کہ نجی ٹی وی چینلز کی وجہ سے فنکاروں کو کام کے بے پناہ مواقع میسر آئے ہیں جس سے مقابلے کا رجحان بھی پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں،میں اپنی خود سب سے بڑی ناقد ہوں اور خود احتسابی کی قائل ہوں، میں سمجھتی ہوں کہ انسان کو اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے۔عینی رباب نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں روشنیاں اور رنگینیاں نظر آتی ہیں لیکن یہ بڑا مشکل شعبہ ہے جس میں آپ کو بڑی قربانی دینی پڑتی ہے۔عینی رباب نے کہا ہے کہ موجودہ مقام انتھک محنت کی وجہ سے حاصل کیا ہے اوراسے بر قرار رکھنے کیلئے اس سے زیادہ لگن اور محنت سے کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے،فنکار بڑا حساس ہوتا ہے لیکن اسے لوگوں کی خوشی اور تفریح کیلئے اپنے ساتھ جڑے ہوئے غموں کو چھپانا پڑتا ہے۔

مزید : کلچر