تعلیم یافتہ افراد کاانڈسٹری میں آنا خوش آئند ہے،ماہی خان
لاہور(فلم رپورٹر) ماڈل و اداکارہ ماہی خان نے کہا ہے کہ ماضی کے مقابلے میں تعلیم یافتہ افراد کا فلم و ٹی وی انڈسٹری میں آنا خوش آئند امر ہے۔ انڈسٹری میں نام بنانے کیلئے آئی ہوں کسی بھی شارٹ کٹ کا سہارا لیکر کامیابی کی منازل طے کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، اپنی قابلیت پر بھروسہ ہے جس سے ہر مشکل مرحلہ طے کرنے کا حوصلہ رکھتی ہوں۔ ان کاکہنا تھا غیر ملکی ڈراموں اور فلموں سے خوفزدہ ہونے کے بجائے ان سے بہتر کام کرنا ہوگا۔ فیشن انڈسٹری کے بارے میں انکا کہنا تھا ماضی کے مقابلے میں اب ہم دنیا بھر میں فیشن میں ٹاپ کررہے ہیں ہمارے ڈیزائنرز کے کام کو بین الاقوامی سطح پر سراہا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کئی کمرشلز میں مصروف ہوں لیکن اب میری ساری توجہ ا داکاری کیساتھ ساتھ رقص کی تربیت پر بھی ہے۔ معیاری ڈرامہ پروڈکشن ہی فنکاروں کو آگے لانے کا سبب بنتی ہے۔