کسانوں کو رعایتی قیمت پر زرعی آلات فراہم کرینگے،ڈائریکٹرزراعت

  کسانوں کو رعایتی قیمت پر زرعی آلات فراہم کرینگے،ڈائریکٹرزراعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد  (آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت دھان کی پیداوار کے قومی منصوبہ کے سلسلے میں صوبہ کے مختلف اضلاع کے کسانوں میں رعایتی قیمت پر زرعی آلات ومشینری فراہم کی جائیگی جس کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 جنوری ہے۔ڈائریکٹر زراعت چوہدری عبدالحمید نے بتایا کہ ڈویژن میں فیصل آباد،جھنگ اور چنیوٹ کے اضلاع کے کاشتکاروں کو قرعہ اندازی کے ذریعے روٹا ویٹر،ڈسک پلو،پاور سپریئر،ڈائریکٹ سیڈنگ رائس ڈرل ودیگر مشینری رعایتی قیمت پر فراہم کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ درخواست فارم متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت،ڈپٹی ڈائریکٹر اور ڈویژنل ڈائریکٹر زراعت توسیع کے دفاتر سے حاصل کئے جا سکتے ہیں جبکہ ویب سائٹ www.agripunjab.gov.pk سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے نیز درخواست فارم کی فوٹو کاپی بھی قابل قبول ہوگی۔انہوں نے شرائط سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ قرعہ اندازی کے بعد پندرہ ایام میں منظور کردہ فرم سے مجوزہ زرعی آلات ومشینری بک کرانا ضروری ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ مقررہ ٹائم میں بکنگ نہ کرانے کی صورت میں مالی اعانت منسوخ تصور ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ مزید معلومات متعلقہ دفاتر سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
ڈائریکٹر زراعت

مزید :

علاقائی -