پارلیمانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا  اجلاس 17 جنوری کو طلب 

  پارلیمانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا  اجلاس 17 جنوری کو طلب 

  



اسلام آباد (صباح نیوز) پارلیمانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس 17 جنوری کو طلب کر لیا ہے۔ حکومت کے سالانہ حسابات پر مجموعی بریفنگ دی جائے گی۔ اس بارے میں 2017-18ء کے حسابات کے حوالے سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے بعض اہم نکات اٹھائے گئے ہیں۔ اس سال کی مالیاتی تجزیاتی رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔ بجٹ کے استعمال میں شفافیت لانے کے لئے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اپنی سفارشات کا اعلان کریں گے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان، سیکرٹری خزانہ اور دیگر حکام شریک ہوں گے۔ سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقی چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ (TA/AA)

مزید : علاقائی