اقوام متحدہ کا روسی جوڑے کی مدد پر رحیم یار خان پولیس کو خراج تحسین
رحیم یارخان (آئی این پی) اقوام متحدہ نے رحیم یارخان پولیس کی طرف سے رحیم یارخان آنے والے روسی سیاحتی جوڑے کو ایک رات کا مہمان بنانے اور ان کی عزت افزاء اور خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرنے پر رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے فلاحی ادارے کے نام جاری کی جانے والی ای میل میں میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں روسی جوڑے کی اخلاقی ومدد کرنے کو سراہا گیا ہے روس سے آنے والا30سالہ شوراوینانڈرے اورانکی22سالہ بیوی سویت لیا اکویا ڈیریا مہمان جوڑا پاکستان کے تاریخی مقامات دیکھنے لاہور ملتان کے بعد اوچ شریف آیا اس دوران سفری اخراجات کے لیے رقم ختم ہوگئی اور ویگن کے ذریعے رحیم یارخان پہنچا جہاں وہ اپنے قیام وطعام کے لیے پریشان تھا اورکسی کی مدد کا منتظر تھا مگر کسی نے بھی اس بھوکے جوڑے پر توجہ نہ دی اس دوران ایس ایچ او سٹی مستوء نے ان سے پوچھ گچھ کی تو پتہ چلا کہ وہ بھوکے پیاسے اور قیام کے لیے پریشان ہیں ایس ایچ او نے ایک رات کے لیے اپنا مہمان بنایا اورقیام وطعام کا انتظام کیا جس پر جوڑا بے حد خوش ہوا۔ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی مجبوری اور رحیم یارخان پولیس کی مہمان نوازی کے بارے میں آگاہ کیا جس پر نہ صرف روسیوں بلکہ اقوام متحدہ نے بھی اسے بے حد سراہا اگلے روز جوڑے نے ایس ایچ او اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے پولیس کی خوش اخلاقی مہمان نوازی اور مدد فراہم کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔پاکستان اور پولیس زندہ باد کا نعرہ لگایا اور کہا کہ رحیم یارخان پہنچنے پر ہم نے پولیس کے بارے جو منفی تاثر قایم کیا تھا وہ غلط نکلا ہم پولیس کی عزت افزاء اور خوش اخلاقی پر بے حد متاثر ہوے ہیں ایس ایچ او نے بتایا کہ یہ جوڑا ہمارا مہمان تھا ایس پی کی ہدایت پر پولیس نے نہ صرف مہمان نوازی کی بلکہ ان کی خواہش پر وطن واپسی کے لیے سندھ پنجاب بارڈر پر سندھ پولیس کے حوالے کر دیا سندھ پولیس نے انہیں کراچی پہنچا دیا ہے۔
روسی جوڑا