سندھ کے بلدیاتی اداروں کے ملازمین تاحال 15فیصد  تنخواہوں میں اضافے سے محروم

سندھ کے بلدیاتی اداروں کے ملازمین تاحال 15فیصد  تنخواہوں میں اضافے سے محروم

  



کراچی (این این آئی) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے چیئرمین حافظ مشتاق کوریجو (نوڈیرو)، صدر سید ذوالفقار شاہ (کراچی)، جنرل سیکریٹری اکرم راجپوت (حیدرآباد)، ڈپٹی جنرل سیکریٹری علی مردان شیخ (سکھر)، جوائنٹ سیکریٹری عبدالہادی مرکیانی (رتوڈیرو)،فنانس سیکریٹری قلندر بخش شاہانی (لاڑکانہ)نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر براہ راست گریڈ 17میں بھر تی ہو نے والے ٹاؤن آفیسرز اپنے نا اہلی چھپا نے کے لیے ویریفیکیشن اور دیگر حیلے بہانوں سے ملازمین کی تنخواہیں روک رہے ہیں۔ 3ماہ سے ٹاؤن کمیٹی مٹیا ری، ٹاؤن کمیٹی تنگوانی کے ملازمین تنخواہوں کی ادائیگی سے محروم ہیں۔ٹاؤن کمیٹی مٹیا ری کے بیما رملازم فخرالدین خاصخیلی علاج کے لیے پیسے نہ ہونے کے با عث انتقال کر گئے۔4روز سے وہا ں ملازم سراپا احتجاج ہیں۔ ٹاؤن کمیٹی تنگوانی کے ملازمین کی نا اہل ٹاؤن آفیسر نے ویریفیکیشن کے نا م پر تنخواہ بند کر دی ہے۔ جس سے وہا ں بھی ملازم سراپا احتجا ج ہیں اور اپنے بچے فروخت کر نے کے لیے پریس کلب پہنچ گئے۔ اسی طرح میونیسپل کمیٹی شکا ر پو ر کے ڈرینج ڈسپو زل کے ملازمین کی تنخواہ بھی ادا نہیں کی جا رہی۔ وہا ں بھی ملازمین سراپا احتجاج بنے ہو ئے ہیں۔اسی طرح صوبہ سندھ کی میٹروپولیٹن کا رپو ریشن کراچی، میونیسپل کا رپوریشنز، میونیسپل کمیٹیز، ٹاؤن کمیٹیز کے ملازمین کو بھی تاحال 15فیصد تنخواہ پنشن میں اضافہ ادا نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کے دیرینہ مطالبے کے تحت تنخواہیں آن لائن ٹریزری کے ذریعے ادا کرنے سے تنخواہوں کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔ اس سلسلے میں آئندہ ہفتے فیڈریشن کا وفد وزیر بلدیا ت، سیکر ٹری بلدیا ت، چیف سیکر ٹری سندھ سے ملاقات کر کے انہیں بلدیا تی ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے چارٹرآف ڈیمانڈ پیش کر رہا ہے تاکہ مسائل کو با ہمی مزاکرات سے حل کیا جا سکے۔ اس سلسلے میں منگل کو چیئر مین حافظ مشتاق کوریجو، ڈپٹی جنر ل سیکر ٹری علی مردان شیخ کراچی پہنچ رہے ہیں جبکہ صوبا ئی جنر ل سیکر ٹری اکرم راجپو ت بھی کر اچی میں موجود ہونگے۔ 

 ملازمین محروم

مزید : علاقائی