پنجاب ہا ئی وے پٹرول،جرائم میں ملوث 39 ملزم گرفتار

        پنجاب ہا ئی وے پٹرول،جرائم میں ملوث 39 ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب ہا ئی وے پٹرول کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی،1اشتہار ی سمیت مختلف جرائم میں ملوث39 ملزمان گرفتارجبکہ قبضہ سے 152لیٹر شراب،5880 گرام چرس،15 پسٹلز، 3 رائفل، 14 کارتوس،16میگزین اور187گولیاں برآمد، تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس نے کاروائی کرتے ہوے 1 اشتہاری ملزمم محمد آصف کو گرفتار کیا۔دریں اثناء پنجاب ہائی وے پٹرول نے منشیات کے18ملزمان اسماعیل، علی رضا، اویس، محمد شہروز، کوثر عباس، عطر، خالد، محمد افضل، محمد الطاف، غلام عباس، عامر علی، دانش، محمد رمضان، عبدالغفار،  عثمان الغنی، سمر عباس، مشتاق اور ظفر اقبال کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 152 لیٹر شراب، 5880 گرام چرس برآمدکی۔ علاوہ ازیں پنجاب ہائی وے پٹرول نے ناجائزاسلحہ کے20ملزمان عظیم، اظہار حسین، محمد الطاف، اسد اللہ، اصل خان، پرویز علی، محمد ناصر، علی نواز، نعیم بشیر، ارسلان مہدی، فلک شیر، ذوالفقار علی، محمد شہباز، محمد طارق، زوہیب احسان، خالد محمود، عثمان، ثمر عباس، محمد سلیم اور بلال حسن کوگرفتار کر کے ان کے قبضہ سے3رائفل،15 پسٹلز،14 کارتوس،16 میگزینز اور 187 گولیاں برآمدکیں۔
39ملزم گرفتار 

مزید :

علاقائی -