ڈولفن، پیرو نے ڈکیتی چوری میں ملوث 52ملزم گرفتار کرلیے 

ڈولفن، پیرو نے ڈکیتی چوری میں ملوث 52ملزم گرفتار کرلیے 

  



لاہور(کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈاور پولیس ریسپانس یونٹ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، ایس پی ڈولفن سکواڈ لاہور نوید ارشاد نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلپ لائن 15 پر موصولہ تمام778 کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لایاگیا،دوران پٹرولنگ35ہزار سے زائد موٹر سائیکلوں،71 گاڑیوں اور34436 اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی،ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے52 ملزمان گرفتارکیے گئے،2 کاریں،18 موٹر سائیکلیں، 27 موبائل فونز اور30ہزار روپے سے زائد نقدی برآمدکیے گئے،کوائف مکمل نہ ہونے پر8وہیکلز،32موٹر سائیکلوں کو تھانوں میں بند اور124اشخاص کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی،ون ویلنگ میں 11،ہوائی فائرنگ میں 3اورآتش بازی میں 9افرادکو گرفتار کیا۔

52ملزم گرفتار 

مزید : علاقائی


loading...