ٹریفک وارڈنز کی صدر پریس کلب سے بدمعاشی، دھمکیاں دیتے رہے

ٹریفک وارڈنز کی صدر پریس کلب سے بدمعاشی، دھمکیاں دیتے رہے

  



لاہور(کرائم رپورٹر) ٹریفک وارڈنز بدمعاشی پر اتر آئے، صد رلاہور پریس کلب کو دھمکیاں اور نازیبا الفاظ استعمال کرتے رہے،سی سی پی او لاہو ر نے ٹریفک وارڈن کی بدتمیزی کا نوٹس لیتے ہوئے سی ٹی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی، بتایا گیا ہے کہ ریلی سکیورٹی کے نام پر شملہ پہاڑی چوک سے مال روڈ تک تمام ملحقہ سڑکوں کو بند کرنے پر شہریوں کو پریشانی کا سامنا رہا جبکہ گورنر ہاوس چوک پر ٹریفک پولیس نے ریلی کے نام پر شہریوں کے ساتھ غیر مہذبانہ رویہ اختیار کیے رکھا، گورنر ہاوس پر ڈیوٹی پر مامور ٹریفک وارڈن افتخار اور دیگر ٹریفک وارڈنز لاہور صدر پریس کلب ارشد انصاری کو روک کر بدتمیزی کرتے رہے،ٹریفک وارڈنز کی صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کے ساتھ گالم گلوچ اور بد تمیزی کی ویڈیوز بھی منظر عام پر آنے پر اعلیٰ پولیس افسران حرکت میں آگئے۔سی سی پی او ذوالفقار حمید نے لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کے ساتھ ٹریفک وارڈن کی بدتمیزی کا نوٹس لیتے ہوئے سی ٹی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے سی ٹی او کیپٹن (ر) ملک لیاقت علی کو انکوائری کر کے ضروری کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ پولیس کے کسی اہلکار یا افسر کی کسی شہری یا صحافی سے بدتمیزی برداشت نہیں کی جاسکتی۔

ٹریفک وارڈنز بدمعاشی

مزید : علاقائی


loading...