صوبائی دارالحکومت، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

صوبائی دارالحکومت، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال و زر سے ...

  



لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -تفصیلات کے مطابق بادامی باغ کے علا قہ میں ناصر کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر3لا کھ80ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن ودیگر سا ما ن،سرور روڈ کے علا قہ میں عابد کے گھر میں اس کی فیملی سے3لاکھ40ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیورات، فیصل ٹا ؤ ن کے علا قے  میں امتیاز کے گھر سے دوڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر2لا کھ70ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان،اچھرہ کے علا قہ میں  صفدر کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ 45 ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن،ریس کو رس کے علا قہ میں عادل  کے گھر میں اس کی فیملی سے 2 لاکھ 20 ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات ودیگر سا ما ن،نصیر آ با دکے علا قہ سے جمیل کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ70ہز ار روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ودیگر سا ما ن،رائیو نڈ کے علا قہ میں اکرم کی فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ65ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن ودیگر سا ما ن لوٹ لیا۔اچھرہ،ہڈیارہ،برکی سے گاڑیاں جبکہ اچھرہ،اقبال ٹاون،گلشن اقبال، شاہدرہ، لاری اڈہ،منا واں،غا زی آ با د،گڑ ھی شاہو،با غبا نپو رہ سے موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔

چوریاں ڈاکے

مزید : علاقائی


loading...