قمار بازی، پتنگ بازی، ناجائز اسلحہ پر متعدد ملزم گرفتار

قمار بازی، پتنگ بازی، ناجائز اسلحہ پر متعدد ملزم گرفتار

  



لاہور(کرائم رپورٹر)شہر بھرمیں پولیس نے قمارباز، پتنگ فروش،ناجائز اسلحہ رکھنے اور ساونڈ ایکٹ کے خلاف کارروائی کرکے متعدد ملزمان گرفتار کرلیے، بتایا گیا ہے کہ وحدت روڈ پولیس نے کارروائی کرکے ساونڈ ایکٹ کے خلاف کارروائی کرکے 29 ملزمان  گرفتارکرلیے،مانگا منڈی اور بادامی باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 09 قماربازوں کو گرفتارکرکے داو پرلگی رقم قبضے میں لے لی،نشتر ٹاون اور ہیر پولیس نے کارروائی کرکے 03ملزمان کو گرفتارکرکے سینکڑوں پتنگیں قبضے میں لے لی اورناجائز اسلحہ رکھنے پر باغبانپورہ اور شاہدرہ پولیس نے 04 ملزمان کو گرفتارکر کے ناجائز اسلحہ قبضے میں لے لیا۔

متعدد ملزم گرفتار 

مزید : علاقائی


loading...