ٹریفک انتظامات کا جائزہ، سی ٹی او لاہورکا نجی کارپر خفیہ دورہ

      ٹریفک انتظامات کا جائزہ، سی ٹی او لاہورکا نجی کارپر خفیہ دورہ

  



لاہور(کرائم رپورٹر) سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے چھٹی کے روز ٹریفک انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پرائیویٹ کار پر خفیہ وزٹ کیا، سی ٹی او نے ٹھوکر نیاز بیگ، کینال روڈ، مال روڈ، لوئر مال روڈ کا وزٹ کیا، مختلف ڈائیورشن پوائنٹس، راوی روڈ، بند روڈ پر ٹریفک کی روانی کا جائزہ لیا، سی ٹی او لاہور نے ریلی کے سلسلہ میں لگانے جانے والی ڈائیورشز اور متبادل راستوں کا جائزہ لیا،کینال روڈ پر چیل گوشت بیچنے والوں کیخلاف کارروائی کی اور پٹرولنگ آفیسر عمران کو معطل کلوز لائن کر دیا جبکہ ناقص انتظامات پر سیکٹر انچارج ٹھوکر نیاز بیگ یاسین بھٹی کی سرزنش کی، انچارج وحدت روڈ انسپکٹر عبدالحمید اور پٹرولنگ آفیسر کی سرزنش، شوکاز نوٹس جاری، ریگل چوک، انسپکٹر شوکت، پٹرولنگ آفیسر سمیت 9 وارڈنز کو شوکاز نوٹسز، آفس طلب انارکلی سیکٹر، انسپکٹر کامران بخاری سمیت 7 وارڈنز کو شوکاز نوٹس، آفس طلب سیکٹر لوئرمال، انچارج افتخار اشرف اور دو وارڈنز کو بھی شوکاز نوٹسز جاری،راوی روڈ سیکٹر، انچارج آصف بھٹی سمیت دو وارڈنز کو شوکاز نوٹسز، آفس طلب کیا گیا۔سی ٹی او لاہور نے بتایا کی تمام وارڈنز کو خفیہ چیکنگ کے دوران ناقص انتظامات اور فرائض میں عدم دلچسپی پر شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے،چوکوں میں موجود وارڈنز کو شہریوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہی دینے کی ہدایت، فرائض میں غفلت اور عدم دلچسپی پر کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی۔

خفیہ دورہ

مزید : علاقائی