ڈولفن سکواڈ نے 3ڈاکوؤں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا،3 ساتھی فرار

ڈولفن سکواڈ نے 3ڈاکوؤں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا،3 ساتھی فرار

  



لاہور(کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ کے اہلکاروں نے واردات کرکے فرار ہونے والے تین ڈاکوؤں کو فائرنگ کے بعد رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق آؤٹ فال روڈ پر گن پوائنٹ پر واردات کرنے والے ڈاکوؤں سے آمنا سامنا ہونے پر ڈولفن اہلکاروں نے ملزمان کو گھیرا ڈال کر مزاحمت اور فائرنگ کے تبادلہ کے بعد گرفتار کرلیا۔ ڈاکو آؤٹ فال روڈ پر اڑھائی لاکھ سے زائد کی رقم چھین کر فرار ہو رہے تھے۔ ڈاکوؤں کے تین ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ ڈاکوؤں سے برآمد ہونے والی رقم شہری اعجاز کے حوالے کردی گئی ہے۔

ڈاکوگرفتار

مزید : علاقائی


loading...