مضر صحت مٹھائی، دیسی گھر اور کھویا بنانے والے یونٹس پر چھاپے، 16  سیل، 277کو نوٹس

مضر صحت مٹھائی، دیسی گھر اور کھویا بنانے والے یونٹس پر چھاپے، 16  سیل، 277کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور (سٹی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملاوٹ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے متعدد مٹھائیوں، دیسی گھی اور کھویا یونٹس کو سیل کردیا۔بھاری مقدار میں ملاوٹی اور مضر صحت اشیاء تلف کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر میں 346 یونٹس کی چیکنگ کے دوران ناقص انتظامات،گندے اوربدبودار ماحول کی بناء پر 16یونٹس کو سیل کرتے ہوئے 6 کی پروڈکشن بندکردی۔کارروائیوں کے دوران 395 کلو ملاوٹی کھویا، 320 لیٹر دودھ، 280 کلو بناسپتی گھی، 215 کلو خشک پاؤڈر اور بھاری مقدار میں کیمیکلز برآمد کیے گئے۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے نسبت روڈ پر بٹ سویٹس کا گودام سیل جبکہ کارخانے کی پروڈکشن اصلاح تک بند کر دی ہے۔چیکنگ کے دوران انتہائی ناقص سٹوریج، حشرات کی بھرمار اور چوہوں کی موجودگی پر بٹ سویٹس کو سیل کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ سویٹس اینڈ بیکر ی پروڈکٹس کی تیاری میں زائد المیعاد اشیاء استعمال کی جا رہیں تھی۔مزید برآں ناقص انتظامات پر31 یونٹس کو جرمانے اور 277 کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔سیل کیے گئے یونٹس کھوئے میں سکمڈ ملک، ویجیٹیبل آئل اور خشک پاؤڈر کی ملاوٹ کرتے پائے گئے ہیں۔عرفان میمن کا مزید کہنا تھا کہ بناسپتی گھی میں کیمیکل اور کھلے رنگ ڈال کر جعلی دیسی گھی تیارکرنے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ملاوٹی کھوئے اور جعلی دیسی گھی کا استعمال متعدد بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ خوراک کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں، قوانین کی خلاف ورزی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مضر صحت اشیاء تیار کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔