تحریک انصاف کی حکومت نے کشمیر کاز کو دفن کردیا،عزیز الرحمن چن

تحریک انصاف کی حکومت نے کشمیر کاز کو دفن کردیا،عزیز الرحمن چن

  



لاہور(سٹی رپورٹر)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نااہلی اور ناکام سفارتکاری کی وجہ سے آج بھارت آزاد کشمیر پر قبضہ کرنے کی بھی دھمکیاں دے رہا ہے تحریک انصاف کی حکومت نے کشمیر کازکو نقصان ہی نہیں پہنچایا بلکہ کشمیر کازکو ہی دفن کر دیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کشمیر پالیسی آج بھی وہی ہے۔ جو قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو نے دی تھی۔ ہم کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ پاکستانی حکومت کو کشمیر پر بھرپور سفارتکاری کی ضرورت ہے۔

عوام حکومت کی کشمیر پالیسی پر نالاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو سرفہرست ہونے کی بجائے موجودہ حکمرانوں نے پس پشت ڈال دیا ہے 

مزید : میٹروپولیٹن 1