بھارت اندرونی خلفشار سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا، ممتازاعوان

  بھارت اندرونی خلفشار سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا، ممتازاعوان

  



  لاہور(سٹی رپورٹر)ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ محمدممتازاعوان ودیگرراہنماؤں مولانا محمدنعیم بادشاہ،مفتی غلام حسین نعیمی،پیرطارق محمود نقشبندی، محمدفیصل اعوان،سیدانشاء اللہ شاہ کاشمیری، حافظ محمد یعقوب شاہ اورسماجی رہنما محمدریاض چوہدری نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں مکروہ وازلی دشمن بھارت کی طرف سے پاکستان پرالزام تراشی اوردی جانے والی دھمکیوں پرشدیدردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بزدل بھارت کا پاکستان کو دھمکیاں گیدڑ بھبکیاں ہیں اوربھارت کی بلند آواز ڈرے ہوئے چور کی طرح ہے انہوں نے مزیدکہا کہ بھارت اپنے اندرونی خلفشار اوربے پناہ بھارتی عوامی احتجاج اور مظاہروں سے بوکھلاہٹ کاشکار ہوچکاہے اور وہ پاکستان پرگھٹیاالزام تراشی کررہاہے واضع رہے کہ مقبوضہ کشمیر سے بھی بھارت کے منحوس پاؤں اُکھڑچکے ہیں اب کشمیرمیں لاٹھی گولی کی بھارتی سرکار نہیں چلے گی۔

 انشاء اللہ اب وہ دن زیادہ دورنہیں جب کشمیرمکمل آزاد اوربھارت ٹکڑے ٹکڑے اورتباہ وبربادہوگا جواسکا مقدرہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...