پاکستان مشکل گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے،عمران سلیمی

      پاکستان مشکل گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے،عمران سلیمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نیوز رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما چوہدری عمران سلیمی نے کہا ہے کہ قاسم سلیمانی نے ایران کی خارجہ پالیسی کے مقاصد کے حصول میں اہم کردار ادا کیا، ایرانی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو امریکہ کی جانب سے ڈرون حملے میں جان بحق کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جنرل سلیمانی شہیدہیں ان کا ایرانی قوم میں ایک کلیدی کردار تھا۔


پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ہمسایہ ملک ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔