حکمران عوام کومیسر سہولیات بھی چھین رہے ہیں،پرویز ملک

حکمران عوام کومیسر سہولیات بھی چھین رہے ہیں،پرویز ملک

  



لاہور(سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک اورجنرل سیکرٹری خواجہ عمران نے کہا ہے کہ شہبازشریف نے پنجاب کے عوام کو جو سہولیات دیں سلیکٹڈ اور نااہل حکومت وہ تمام سہولیات عوام چھین رہے ہیں اور عوامی فلاح اور ملکی ترقی کے تمام منصوبے بند کئے جا رہے ہیں،جنوبی پنجاب صوبے کے نام پر عوام کو جھانسہ دیا گیا،سیاسی انتقام پر مبنی جھوٹے مقدمات کے ذریعے ہراساں کرنے پر ہم قوم کو سچ بتانے سے باز نہیں آئیں گے، ملک میں گندم کا سخت بحران ہے۔ پارٹی آفس میں ارکان اسمبلی،رہنماؤں اورکارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نا اہل ٹولے کی وجہ سے صوبے میں گندم کا بحران پیدا ہو چکا ہے اور حکمران اس سے بے خبر ہیں،عوام بھوکے مررہے ہیں،حکمران انتقام کی آگ میں جھلس رہے ہیں۔

، ثبوت اور شواہد کے بغیر محض سیاسی انتقام اور عمران نالائقی کی وجہ سے عوامی نمائندوں کی قید ناانصافی اور ظلم ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1