جماعت اسلامی نے ملکی تحفظ کیلئے ناقابل فراموش کردارادا کیا،ذکر اللہ مجاہد

جماعت اسلامی نے ملکی تحفظ کیلئے ناقابل فراموش کردارادا کیا،ذکر اللہ مجاہد

  



لاہور(پ ر)امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکراللہ مجاہدنے اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کا اس ملک کے تحفظ کے لیے کردار ناقابل فراموش ہے۔جماعت اسلامی دیانتدار اور حقیقی معنوں میں جمہوری جماعت ہے۔آئندہ بلدیاتی انتخابات میں اہل لاہور کو صاف ستھری قیادت فراہم کریں گے۔پاکستان کے تحفظ اور سلامتی کے لیے جد و جہد کرنے پر آج بھی بنگلا دیش میں جماعت اسلامی کی ٹاپ لیڈر شپ کو پھانسی کے پھندوں پر لٹکادیا گیا ہے۔مفادات اور نوٹوں کی سیاست کرنے والے عام آدمی کو کیا ریلیف دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں جماعت اسلامی لاہور کے اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے ارکان جماعت سے تجدید حلف رکنیت لیاجماعت اسلامی پنجاب وسطی کے امیرمولانا جاوید قصوری نے اجتماع ارکان میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔

سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد،نائب امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری و دیگر بھی موجود تھے۔امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے ارکان پاکستان میں اسلامی،جمہوری اور ترقی پسند معاشرے کے قیام کے لیے سربکف ہوجائیں

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...