مودی نے پور ے بھارت کو کشمیر بنا کر رکھ دیا،ثوبیہ کمال

مودی نے پور ے بھارت کو کشمیر بنا کر رکھ دیا،ثوبیہ کمال

  



لاہور(نیوز رپورٹر) ممبر قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان ثوبیہ کمال خان نے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں احتجاج کرنیوالے طلبہ و طالبات پر انتہا پسند ہندو تنظیم کے حملے کو فاشسٹ ازم قرار دیتے کہا بھارت دہشت گرد بن چکا ہے، بھارت اور کشمیر میں مسلمانوں کی تذلیل کی جارہی ہے جو کہ قابل مذمت ہے، بھارتی حکومت نے پورے ہندوستان کو کشمیر بنا کر رکھ دیا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، عالمی برادری مظلوم کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حق سمیت بنیادی حقوق کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کر ے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...