مصری شاہ لوہا مارکیٹ کے وفد کی سی سی پی او کے ساتھ ملاقات

مصری شاہ لوہا مارکیٹ کے وفد کی سی سی پی او کے ساتھ ملاقات

  



لاہور(پ ر)معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں تاجر برادری کا کردار نہایت اہم ہے، معاشرے سے جرائم کے خاتمے کے لیے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر مصری شاہ لوہا مارکیٹ چوہدری عامر صدیق کے ساتھ ملاقات میں کیا۔ملاقات میں شہر میں امن و امان کی صورتحال، کمیونٹی پولیس، شہرمیں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے مکمل سکیورٹی فراہم کرنے پر پیش رفت پر تفصیلی گفتگو کی۔ چوہدری عامر صدیق نے مصری شاہ لوہا مارکیٹ میں امن امان کی صورتحال اور تاجروں کو درپیش مسائل پر گفتگو کی۔سی سی پی او ذوالفقارحمیدنے کہا کہ مارکیٹوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، کنٹرول روم اور بہتر رابطے کے لیے تجاویز پرعمل کیا جائے گا۔چوہدری عامر صدیق نے سی سی پی او کی جانب سے تاجروں کے مسائل میں دلچسپی لینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

تے ہوئے انہیں پاکستان آئرن مرچنٹ ایسو سی ایشن لوہامارکیٹ مصری شاہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کایقین دلایا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1