آرمی ایکٹ پر تمام پارٹیوں کا یکجا ہونا قابل ستائش ہے

  آرمی ایکٹ پر تمام پارٹیوں کا یکجا ہونا قابل ستائش ہے

  



لاہور (سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر راہنماء چوہدری سجاد ندیم عرف پپا نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم سے پاکستان میں گزشتہ کئی روز سے جاری ایک ہیجان کی کیفیت ختم ہو گئی ہے،اس اہم ملکی مسئلے کے حل کے لئے تمام پارٹیوں کا ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہو نا قابل ستائش ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میرٹ کو ملک میں نافذکرنے کے عمل پر کاربند ہے۔

،انشاء اللہ اسی طرح نیب کے قوانین میں تبدیلی کرکے بھی اس کو مزید مضبوط کیا جائے۔

گا،جس نے بھی ملک کو بے دردی سے لوٹا ہے ان کو ضرور قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔احتساب قوانین میں تبدیلی سے نیب مزید مضبوط ہو گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1