توانائی بحران نے ٹیکسٹائل صنعت کو بہت متاثر کیا،شیخ عبدالمنان

    توانائی بحران نے ٹیکسٹائل صنعت کو بہت متاثر کیا،شیخ عبدالمنان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نیوز رپورٹر)ٹیکسٹائل ٹریڈرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ لاہور کے مرکزی چیئرمین شیخ عبدالمنان نے کہا ہے کہ انرجی بحران نے پچھلے چند سالوں میں پاکستان میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بہت زیادہ متاثرکیا ہے،امپورٹ اور ایکسپورٹ بھی متاثر ہوئیں ہیں۔گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور آئے روز بجلی کی قیمتوں میں اضافے نے بھی ٹیکسٹائل سیکٹر کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر سے لاکھوں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے۔ہزاروں مزدور اس وقت بے روزگار ہوگئے ہیں،صنعتیں بند ہو رہی ہیں اور ٹیکسٹائل سے وابستہ تاجر دوسرے کاروباروں کی طرف توجہ دے رہے ہیں۔


،اگر اس صورتحال پر فوری طور پر قابو نہ پایا گیا تو خطرہ ہے کہ پاکستان معاشی طور پر پچھے نہ چلا جائے۔