امریکہ کی ایران کو مذاکرات کی پیشکش خوش آئند ہے،عظمت علی شاہ

امریکہ کی ایران کو مذاکرات کی پیشکش خوش آئند ہے،عظمت علی شاہ

  



لاہور (سٹی رپورٹر)چیئرمین شاہ عالم بورڈ سید عظمت علی شاہ نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی سے پورے خطے پر جنگ کے جو بادل چھا گئے تھے وہ چھٹ گئے ہیں،امریکہ کی جانب سے ایران کو غیر مشروط مذاکرات کی پیش احسن اقدام ہے،امریکی پارلیمنٹ نے ایران پر حملے کے جنگی اختیارات کو محدود کرکے دنیا کو بہت بڑی تباہی سے بچایا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں جو بم دھماکہ ہوا ہے جس میں پولیس کے افسران اور جوانوں سمیت بہت سے بے گناہ لوگ شہید ہو گئے ہیں۔یہ ایک قابل مذمت واقعہ ہے جو پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے کے لئے کیا گیا ہے لیکن پاکستانی قوم متحد ہے۔  

مزید : میٹروپولیٹن 1