اقوام متحدہ خطے میں کشیدگی کم کرانے کیلئے کردار ادا کرے،عرفان عباسی
لاہور (نیوز رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر مرکز ی عرفان عباسی نے کہاکہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری خطے میں کشیدگی کو کم کروانے کے لئے فوری کردار ادا کرے، پاکستان کسی قیمت پر بھی اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا، پاکستان کسی بھی تنازع کا حصہ نہیں بنے گا پاکستان خطے میں کشیدگی میں کمی کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا خطے میں بڑھتی ہوئی حالیہ کشیدگی پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔
دونوں ممالک صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اقلیتوں کو برابری کی بنیاد پر حقوق حاصل ہیں مودی فاشسٹ حکومت بھارت میں مسلمانوں پر تشدد اور قتل عام میں ملوث ہے مودی کو بھارت سمیت کشمیر میں ناحق بہنے والے خون کا حساب دینا پڑے گا بھارت میں آرایس ایس کے غنڈے مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کو مسلسل تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہاہ پاکستان میں تمام اقلیتیں جس مکمل مذہبی آزادی اور بھائی چارے کے ساتھ رہ رہی ہیں اس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی پاکستانی قوم اپنے ملک میں بسنے والی اقلیتوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔