حکومت نے ملکی دولت لوٹنے والوں کے گردگھیرا تنگ کر دیا

حکومت نے ملکی دولت لوٹنے والوں کے گردگھیرا تنگ کر دیا

  



لاہور (نیوز رپورٹر)ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری آل پاکستان انجمن تاجران لاہور صدام اطہر خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت میرٹ پر سختی سے کاربند ہے جس سے امید ہے کہ ملکی دولت لوٹنے والوں کے گرد گھیرا تنگ ہو گا،پاکستان کی قومی اسمبلی اور سینٹ سے آرمی ایکٹ کا پاس ہونا ایک خوشگوار عمل ہے جس میں اپوزیشن کے کردار کو مثبت سمجھا جاتا ہے۔پاکستان آرمی صرف پاکستان تحریک انصاف کی نہیں بلکہ ساری جماعتوں کی مشترکہ فوج ہے۔

 اور ایکٹ میں ترمیم کا مسئلہ بھی ایک قومی مسئلہ تھا جس کو تمام جماعتیں مل بیٹھ کر ہی حل کر سکتی تھی،تما م جماعتوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ قومی مفاد میں اور ملکی سلامتی کے لئے ہم سیاست سے بالاتر ہو کر ایک پلیٹ فارم پر ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1