اتوار بازاروں میں ادرک 330لہسن 270فی کلو فروخت،برائلر 9روپے مہنگا

  اتوار بازاروں میں ادرک 330لہسن 270فی کلو فروخت،برائلر 9روپے مہنگا

  



لاہور(اپنے نمائندے سے) ریلیف کے نام پر لگائے گئے عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو گئے، اتوار بازاروں میں سبزیوں کے نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے۔تفصیلات کے مطابق ٹماٹر 120، آلو 35 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ لہسن 270، ادرک 330 اور پیاز 50 روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔ مٹر کی قیمت 150 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ شادمان اتوار بازار میں سستی سبزیوں کی خریداری کیلئے آئے شہری مہنگائی کے باعث مایوس لوٹنے لگے۔ برائلر  9 روپے فی کلو اضافہ کے بعد 222 روپے فی کلو ہو گیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹی اتوار بازار میں سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کرائے۔ دوسری طرف سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ جب تک سبزی منڈیوں میں سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد نہیں ہو گا اس وقت تک سرکاری نرخنامے کے مطابق سبزیاں فروخت نہیں ہو سکتیں۔سبزیوں کے ریٹ پیاز50، بینگن47، ماڑو47، کھیرا 60، کریلے 78، پالک 20، لیموں چائنہ 60، میتھی 32، بند گوبی 48، پھول گوبی 70، گھیا کدو65، شلجم 35، سبز مرچ 150، اروی 90، بھنڈی 110، مولی 20، ساگ 36، گاجر 34، پھلیاں 70، حلوہ کدو 25، شملہ مرچ 150،سیب 160، کیلا 80، خربوزہ 75، سنگاڑے 80، فروٹر90، کنو80، انگور190، انار 250، گرے فروٹ 25، مسمی 100، کنو83کھجور ایرانی 220، پپیتا 125، شکر قندی 52 میں فروخت ہوئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1